Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، 8 ماہ میں 42 ہزار وارداتیں | زرائع نیوز

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، 8 ماہ میں 42 ہزار وارداتیں

کراچی: پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہر میں رواں برس صرف 8 ماہ کے دوران 42 ہزار وارداتوں میں 22 ہزار 611 موبائل فونز اور 18 ہزار 819 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔ 

شہر قائد میں اسٹریٹ کریمنلز نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے ۔ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں برس پہلے 8 ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 42 ہزار سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں اور چوروں ڈکیتوں کی نظریں موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز پر ہوتی ہے۔ رواں برس 22 ہزار 611 موبائل فونز اور 18 ہزار 819 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی جاچکی ہیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے لئے کراچی کا ضلع شرقی سب سے آسان شکار بنا ہوا ہے جہاں صرف 8 ماہ کے دوران 11 ہزار 639 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوئیں۔ ضلع میں 7 ہزار 214 موبائل فونز اور 4 ہزار 636 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں۔

https://zaraye.com/imran-khan-karachi-visit/

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے لحاظ سے ضلع وسطی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر اسٹریٹ کرائمز کی 10 ہزار 85 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ ضلع میں 5 ہزار 160  موبائل فونز اور 4 ہزار 681  موٹر سائیکلیں چھینی گئی یا چوری ہوئیں۔

ضلع شرقی اور وسطی کے بعد ضلع کورنگی اسٹریٹ کرمنلز کے لئے فیورٹ ہے جہاں  8 ماہ کے دوران 6 ہزار 193 وارداتیں رونما ہوئیں، اور اس دوران 3 ہزار 157 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ  2 ہزار 686  موٹر سائیکلیں بھی  چھینی یا چوری کی گئیں۔

دوسری جانب پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ملیر تھانے کی نفری نے لیاقت مارکیٹ کے قریب منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو حراست میں لیا۔

https://zaraye.com/2-more-children-missing-from-karachi/