Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاک ایران بحریہ کی مشترکہ مشق |

پاک ایران بحریہ کی مشترکہ مشق

کراچی : ایران کے بحری جہازوں اور آبدوز نے کراچی کی بندرگاہ کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کیساتھ مشترکہ بحری مشق کی۔ کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور ایران کے سفارتی عملہ نے جہازوں اور آبدوز کا استقبال کیا ، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ کے جہازوں کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کے عزم کا مظہر ہے۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران دونوں بحری افواج کے وفود کے مابین مفید پیشہ ورانہ ملاقاتیں ہوئیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر مباحثے کئے گئے۔

دورہ کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین بحری تعاون کے فروغ کیلئے بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔ایرانی بحریہ کا پاکستان کا حالیہ دورہ خطے میں بحری راہداریوں اور جہاز رانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے علاقائی استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کی مشترکہ کاوشوں کا بھی مظہر ہے۔