Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری | زرائع نیوز

انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری

کراچی : سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی ۔

نومولود بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا،شریانیں الٹی تھی۔

پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری یہ کارنامہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے کاڈیولوجسٹ میں سامنے آیا۔

26 گھنٹے کی عمر پر محیط نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری کرلی گئی۔

لیاقت آباد نمبر4 کے رہائشی نومولود بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹیٹیوٹ منتقل کیاگیا تھا۔

جہاں بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اور متاثرہ بچے کی شریانیں الٹی تھیں ،دل کے دائیں خانے سے نکلنے والی شریان پھیپڑوں میں جاتی ہے اور دل کے بائیں خانے سے نکلنے والی شریان خون سپلائی کرتی ہے تاہم متاثرہ بچے میں یہ سسٹم اس کے برعکس تھا۔

آپریشن میں بیک سائڈ انجیو پروسیجر کے ذریعے خون کی سپلائی اور آکسیجن بحال کی گئی ، بچے کی ایک اورسرجری نجی اسپتال میں کی گئی جہاں بچہ روبہ صحت ہے۔

ڈاکٹر ارجمند شوق کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی سرجری کی گئی ہے۔