منافع خوروں کے خلاف ہیلپ لائن قائم، شہری شکایت درج کریں

ناجائز منافع خوروی و زخیرہ اندوزوں کی شکایات درج کرنے کے لیے شکایاتی سیل قائم۔

شکایت سیل کا قیام ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز کے دفتر میں کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون

عوام صبح 9 بجے سے اپنی شکایات 02199244607 / 02199244608 پر درج کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون

صارفین اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں بھی درج کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون

صوبے بھر میں ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز. ڈاکٹر کھٹو مل جیون

بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسیز کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صوبے بھر میں منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے چھاپے مارے

صوبے میں اشیاء ضرورت کی کمی نہیں, رمضان شریف کی آڑ میں ناجائز منافع کمانےنہیں دیا جائیگا۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون

رمضان کے پہلے روز صوبے بھر میں 2 ہزار 7 سو سے زائد دکانوں, پھل و سبزیاں فروش اور دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کی گئی۔

سرکاری پرائس لیسٹ کی عدم موجودگی اور ناجائز منافع خوری پر صوبے بھر کے 5سو 70 سے زائد گراں فروشوں اور دکانداروں پر 11 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد کا چلان کیاگیا۔

کراچی ڈویژن میں 137 منافع خوروں پر 6 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں 435 منافع خوروں پر 4 لاکھ 24ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا

ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون

ذخیرہ اندوزوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون