اسلام آبد : اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے ضمانت منظور کی۔
عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔جج نے ریمارکس دیے کہ فوادچوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی اور کہا کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔