Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت نہیں غربت اور بیروزگاری سے ہے،بلاول | زرائع نیوز

ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت نہیں غربت اور بیروزگاری سے ہے،بلاول

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جب بنیاد رکھی گئی تو اس کانعرہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا، غریب عوام کو معاشی فائدہ اور انصاف پہنچانا ہی ہمارا مقصد ہے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی آڈیٹویم میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سابق وزیراعظم خود کہہ چکے ہیں وہ سیاست میں مہنگائی ختم کرنے نہیں آئے تھے، ہم تو ایسی سیاست کا سوچ نہیں سکتے،سابق صدر زرداری نے سارے نظام سے لڑ کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پرآصفہ بھٹوزرداری،وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ملک آئینی بحران کا شکار ہے، ہم معاشی، سیاسی ، جمہوری بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں ہمارا مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، ہم پر تنقید ہوئی کہ بی آئی ایس پی سے کرپشن ہوگی، ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صاف شفاف بنایا، بین الاقوامی ادارے مانتے ہیں کہ یہ صاف شفاف پروگرام ہے، بینظیر وطن واپسی کی تیاری کے وقت 2007 کے منشور پر بھی کام کر رہی تھیں،بینظیر انتہا پسندی اور دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد کر رہی تھیں، سیلاب سے بھی بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں، چھوٹے کسانوں کی مدد کے لیے بھی پروگرام لارہے ہیں،پاکستان کی حکومت سے عوام کے مفاد کے لیے پیسہ نکالنا بڑا مشکل کام ہے، اس ملک کا ہر بابو اور ہر بیوروکریٹ اس کے خلاف ہے،میں وزیراعظم سمیت دیگر اداروں کا مشکور ہوں کہ اس معاشی بحران کے دوران بھی فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 25 فیصد اضافہ ہوگا اور اس سے مستفید ہونے والے پر شہری کو 25 فیصد اضافی رقم ملے گی۔

بلاول نے کہاکہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے الیکشن کے میدان میں نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری سے ہے، آج غربت ہے، مہنگائی ہے، بے روزگاری اور معاشی بحران ہے، ہم نا صرف غریب کو مدد پہنچا رہے ہیں بلکہ معیشت کو بھی فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ چھوٹے زمینداروں کیلئے سندھ حکومت ایک پروگرام شروع کر رہی ہے، اس پروگرام کے تحت چھوٹے زمینداروں کو بیج کی قیمت دی جائے گی۔