Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اردو ہماری شناخت اور فخر ہے ،خالد مقبول | زرائع نیوز

اردو ہماری شناخت اور فخر ہے ،خالد مقبول

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو زبان کو 25 فروری 1948 میں قومی زبان کا  درجہ دینے کے موقع پرپیغام میں کہا کہ قومی زبان کسی بھی قوم کا اثاثہ اور ملک کی شناخت ہوتی ہے جو اس کی ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتی ہے دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی قومی زبان کی اہمیت و افادیت کو پہچانتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے لیے قومی زبان کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا تھا مگر افسوس پاکستان میں اردو زبان کے  بجائے انگریزی زبان کو  زیادہ اہمیتِ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اردو ہماری شناخت اور ہمارا فخر ہے اور ہم سب کی قومی ذمہ دا ری ہے کہ اس زبان کی ترویج واشاعت کیلئے اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں اور آئندہ آنے والی نسلوں تک اردو زبان کی اہمیت کو بتاتے ہوئے آگے منتقل کریں۔