Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کا بڑامسئلہ بدترین انفرا اسٹرکچر ہے،خرم شیر، ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ملاقات | زرائع نیوز

کراچی کا بڑامسئلہ بدترین انفرا اسٹرکچر ہے،خرم شیر، ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ملاقات

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماخرم شیر زمان نےایڈمنسٹریٹرکراچی سیف الرحمن سےملاقات کی،ملاقات میں کراچی کے بنیادی مسائل سمیت دیگر امور پر گفتگوہوئی،ملاقات میں اراکین اسمبلی ڈاکٹر سیماضیاء،راجا اظہر،رہنماعدنان اسماعیل بھی ہمراہ شریک تھے۔

خرم شیر زمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کو شہر کے مسائل کے حوالے سے شکایتی درخواست بھی پیش کی،پیش کردہ درخواست میں خرم شیرزمان کی جانب سےکہاگیا کہ15 سال سےکراچی کاسب سے بڑا مسئلہ بدترین انفرااسٹریکچرکاہے، بلدیہ کےاسپتالوں میں سہولیات اور ادوایات کافقدان ہے، شہرمیں پارکنگ مافیا پابندی کے باوجودبھی سرگرم ہے،کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہاہے،کراچی میں مزید قبرستانوں کیلئےجگہ کی ضرورت ہے، 2016 سے بلدیہ کے بیشترملازمین اپنے واجبات کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

خرم شیرزمان نےکے ایم سی ہیڈآفس کے باہرمیڈیاسےگفتگومیں کہا کہ شہرمیں روزانہ کم سے کم ایک یادو افراد روزانہ قتل ہورہے ہیں، مگر مجال ہوجو حکومت اس مسئلے پرنظر ثانی کرے،مرادعلی شاہ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں لوگ مرتے ہیں تو مرتے رہیں،سندھ کی کوئی یوسی گلی نہیں جسے برباد کرنے میں سندھ حکومت نےکردارادا نہ کیا ہو،کراچی کی بہتری کاحل صرف وقت پر بلدیاتی انتخابات کاہوناہے،مگر نظر آرہا ہے دو سیاسی جماعتیں الیکشن سےبھاگنا چاہتے ہیں،وہ چاہتے ہیں کسی طرح ایڈمنسٹریٹرکے ذریعے نظام چلتارہے۔