Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کا صحافیوں‌ کے حق میں بول اٹھی | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کا صحافیوں‌ کے حق میں بول اٹھی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مختلف اخبارات، چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صحافت کو دنیا بھر میں ریاست کو چوتھا ستون مانا جاتا ہے،  کسی بھی انقلاب میں صحافت کا اہم رول ہوتا ہے، میڈیا کو آزاد کرنے کے دعوے بہت ہوئے، حکومت کو چاہئے کہ ریاست کہ چوتھے ستون کے ورکرز کا خیال رکھا جائے، حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اشتہارات کی مد میں پیسے دینے سے قبل ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی بطور شرط رکھی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی پولنگ منصفانہ ہوئی لیکن کاؤنٹنگ منصفانہ نہیں ہوئی، ایم کیوایم ایک ایسے ایوان کو خواب دیکھتی ہے جس میں کسان کی نمائندگی جاگیردار نہ کرے، ایم کیوایم پاکستان کا خواب پاکستان کا مستقبل بنے گا، ایم کیوایم پاکستان کی بدولت آج چوتھی مرتبہ ایم این اے بننے کیلئے دس روپے بھی خرچ نہیں کیے، ایم کیوایم کے ایک نمائندے نے نہ قرضے لیے نہ قرضے معاف کرائے۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹٰ کے رکن امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان ملک بھر کی صحافیوں کو یکجاکرنے کیلئے ہمہ وقت کوشا ہے، ایم کیوایم پاکستان صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے اسمبلیوں میں آواز اٹھاتی رہے گے، صحافیوں کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیا جارہا ہے، میڈیا مالکان اربوں روپے کمارہے اور صحافی بھائیوں کی تنخواہیں بند کیے ہوئے ہے، میڈیا ورکرز کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان تنخواہوں کی ادائیگی تک صحافی حضرات کے ساتھ کھڑی رہےگی، وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اشتہارات دینے کے ساتھ میڈیا مالکان کو پابند کریں کہ تنخواہ دیں، ایم کیوایم پاکستان جیو اور جینے دو کے عالمی آصول پر پابند ہوکر سیاسی جدوجہد کررہی ہے۔