Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شرجیل انعام میمن ’سندھ میمن اتحاد‘ کے نئے سربراہ مقرر | زرائع نیوز

شرجیل انعام میمن ’سندھ میمن اتحاد‘ کے نئے سربراہ مقرر

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام کو میمن کمیونٹی نے اپنا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

حیدرآباد میں قائم راول ہاؤس میں سندھ میمن اتحاد کے مرکزی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے میمن برادری کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس کے علاوہ پی پی حیدرآباد کے ضلعی صدر صغیر قریشی اور شرجیل میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سندھ میمن اتحاد نے شرجیل انعام میمن کو اپنا سربراہ مقرر کر کے انہیں اعزاز میں پگڑی پہنائی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ ’سندھ میمن اتحاد کی سربراہی کی چار بار پیش کش ہوئی جس پر معذرت کرلی تھی، تاہم میمن برادری کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اتحاد کی سربراہی قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھوں، اس کنونشن میں نہ صرف میمن برادری بلکہ کاٹھیا واڑی میمن اور ڈیپلائی میمن بھی شریک ہیں، فلاحی کام کیلئے سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ’ میرا مقصد ہے کہ ہم ہر مسئلے کے حل کیلئے حکومتوں پر انحصار نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی کمیونٹی کیلئے ازخود متحد ہوکر کوششیں کرنی ہونگی، ہماری بھی زمہ داری ہے کہ ہم ملک کیلئے کچھ کریں، ہم اپنی کمیونٹی کو مضبوط بنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سندھ حکومت نے ہیلتھ کے شعبے میں ریکارڈ کام کیے، ہمیں ملکر صحت تعلیم اور روزگار پر توجہ دینی ہے، صاحب حیثیت برادری کے لوگوں کی مدد سے کمیونٹی کے نوجوان نسل کو تربیت دے کر باصلاحیت بنائیں گے، ہم سندھ کے ہر ضلع میں تربیت کے مراکز قائم کریں گے، اسی طرح صحت اور تعلیم کی سہولیات بھی دیں گے‘۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انڈس اسپتال کو کروڑوں روپے حکومت فنڈز دیتی ہے، گورنمنٹ مونوٹیکنیکل کالج ٹنڈوجام کی عمارت میں حکومت کے ساتھ مل کر لوگوں کو روزگار کیلئے تربیت فراہم کریں گے، میرا جینا اور مرنا پی پی کے ساتھ ہے لیکن اس تنظیم کو سیاست سے دور رکھیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میمن شریف ضرور ہیں لیکن بے سہارا یا یتیم نہیں ہیں، کسی کے ساتھ کبھی زیادتی نہیں کی اور نہ کسی کو کرنے دیں گے، جب تک میمن اتحاد کی سربراہی میرے پاس رہے گی لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا، ہم اتحاد کے زریعے ملک صوبے اور عوام کیلئے بہتر کام کریں گے‘۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ میمن برادری چاہے کہیں بھی رہتی ہے صاحب حیثیت قوم ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہے۔