Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غزہ کے معاملے پر میڈیا بری طرح سے بے نقاب ہوا ہے، نعمت خان | زرائع نیوز

غزہ کے معاملے پر میڈیا بری طرح سے بے نقاب ہوا ہے، نعمت خان

کراچی: عرب نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر میڈیا بری طرح سے بے نقاب ہوا ہے۔

کراچی میں سول سوسائٹی کی جانب سے 29 نومبر کو منعقد ہونے والی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی سے متعلق اسپس پر گفتگو کرتے ہوئے نعمت خان نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو فلسطین کی صورت حال کے حوالے سے خاص ہدایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہدایات کے باوجود پاکستانی میڈیا مزاحمت کررہا ہے اور پھر بھی کوریج کررہا ہے۔ نعمت خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غزہ کی صورت حال کے معاملے پر جس انداز سے دنیا بھر میں کوریج ہوئی اور معاملات کو دبایا گیا اُس سے میڈیا بری طرح سے بے نقاب ہوا ہے۔

فلسطینیوں کیلیے منعقد ہونے والے مارچ کو انہوں نے خوش آئند قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارچ کے حوالے سے جیو کے علاوہ کسی اور چینل نے بھرپور تشہیر نہیں کی۔

یاد رہے کہ سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطین کے قومی دن کے موقع پر فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ ریلی شاہراہ قائدین سے طارق روڈ تک نکالی جائے گی۔

شہر بھر میں ریلی کے حوالے سے بینرز اور ہوڈنگز آویزاں کردیے گئے ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔