کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہوئے قرار داد جمع کروائی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں ہوا، جس میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر اور دیگر جماعتوں نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں قرار داد پیش کی، حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
سندھ اسمبلی کے باہر قائر حزب اختلاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے قرارداد سیکرٹری اسمبلی کوجمع کروائی ہے،دوبارہ کالاباغ ڈیم پربات نہیں ہونی چاہئے، بھاشاڈیم پرکام ہوناچاہیے،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ قوم کالا باغ ڈیم کو مسترد کرچکی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ کوئی ڈیم بنائیں تو اس پر سب کی رضامندی ضروری ہے،کالا باغ ڈیم کا بننا ابھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ چھوٹے بڑے دیگرڈیم بننے چاہیے تاکہ پانی کے ذخائر موجود ہوں،اگرپاکستان میں آبی ذخائرنہیں بنائے گئے تو خشک سالی کا امکان ہے،جبکہ حسنین مرزانے کہا کہ کالاباغ ڈیم پرسندھ کے عوام کوتحفظات ہیں،یہ ایشو قومی مفاد کی خلاف ہے۔
