Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں‌ سندھی زبان لازمی پڑھانے کا حکم | زرائع نیوز

صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں‌ سندھی زبان لازمی پڑھانے کا حکم

کراچی: وزیر تعلیم سندھ نے سندھی زبان کو صوبے کے تمام نجی اسکولوں میں لازمی مضمون قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کا حکم جاری کیا ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نجی اسکولوں میں بھی سندھی زبان پڑھانے کے لیے اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں نہم جماعت تک سندھی لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے تاہم اب تمام نجی اسکولوں کو بھی سندھ زبان کو باقاعدہ مضمون کی حیثیت سے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہدایت کے مطابق نجی اسکولوں کے لیے لازم کیا گیا ہے کہ وہ نئے مضمون کی تعلیم کے لیے تربیت یافتہ سندھی اساتذہ بھرتی کریں۔

حکمنامے کے مطابق نجی اسکولوں کو سندھی زبان لازمی پڑھانے کی شرط پر ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جب کہ او لیول کے اسکولوں کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنے اسکولوں میں سندھی زبان کو لازمی پڑھائیں۔

سندھی زبان کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم آج سے سندھ کے نجی اسکولوں کا دورہ کرے گی۔