دودھ فروشوں کی جانب سے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کرنے کے بعد کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر کراچی کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کے افسران نے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشوں کے خلا ف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔
پیر کو کراچی کے تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر سرکاری نفاذ کے لئے اپنی نگرانی میں 180 روپے فی لیٹر دودھ قیمت پر صارفین کو دودھ فروخت کرایا.
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود سرکاری نرخ پر دودھ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کریں ۔ یقینی بنائیں کہ صارفین کو 180 روپے فی لیٹر دودھ دستیاب ہو۔
انھوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں رہیں دودھ کی قیمتیں خصوصی طور پر چیک کریں اور کارروائی کی رپورٹ پیش کریں ۔جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرے ان کا دودھ اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں۔