لاہور میں‌ دھماکا، تین پولیس اہلکار جاں بحق سمیت 19 ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

لاہور:صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوچکے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ دھماکا دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں نہیں ہوا بلکہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلڈنگ گرانے کے لیے دھماکا کیا گیا، جس سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں اب تک 19 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پہنچ گئے اور جائے وقوع سے تمام افراد کو دور کر کے اسے گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 3 موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو نقصان پہنچا۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: