Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کا موسم گرم،درجہ حرارت33ڈگری تک پہنچ گیا | زرائع نیوز

کراچی کا موسم گرم،درجہ حرارت33ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی: شہر قائد میں جمعہ کو شہر کا موسم گرم رہا اور پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔

ہفتے کودرجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہیں، اس دوران بلوچستان کی شمال مشرقی اور مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں فعال ہوگئیں، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد رہا۔

جمعہ کی صبح شہر کی فضاں پر ہلکی دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے حدنگاہ کم ہو کر 2 کلومیٹر رہ گئی تھی، آئندہ دو روز کے دوران کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں، تھرپارکر،عمرکوٹ، حیدرآباد، بدین اور میرپور خاص میں تین روز کے دوران پارہ 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں ہفتے کو مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں ہے۔