جبری افراد کی بازیابی کے قائم ہونے والے کمیشن نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی میں 31 مارچ تک کے اعداد و شمار بتائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 31مارچ تک جبری گمشدہ افراد کے تین ہزار سات سو چوتیس 3734کیسز نمٹائے گئے، کمیشن کے پاس 5915 شکایات درج ہوئیں۔
کمیشن کے سربراہی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمیشن کو 62 نئی شکایات موصول ہوئیں، تحقیقاتی کمیشن نے اسلام آباد میں 28 مقدمات نمٹائے۔ لاپتہ افراد کے ورثا نے کمیشن کی کارکردگی کوسراہا۔ کارکردگی رپورٹ کمیشن کےسیکریٹری فرید احمد نے جاری کی۔
