کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد ہنڈا اٹلس نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کر دیا۔
قیمت میں 9000روپے سے35000روپے تک اضافے کے بعد ہونڈاسی ڈی 70کی قیمت ایک لاکھ 37ہزار 900روپے مقرر کر دی گئی۔
نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
