Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسجد نبوی ؐمیں نورانی چہرے والےپاکستانی بزرگ کا چرچا | زرائع نیوز

مسجد نبوی ؐمیں نورانی چہرے والےپاکستانی بزرگ کا چرچا

ریاض : سعودی میڈیا پر پچھلے کچھ روز سے سفید پوش نورانی چہرے والے ایک بزرگ شخص کی ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد نبویﷺ میں چلتے ہوئے دکھائی دیتے اور زیارت میں مصروف ہیں ۔

ان کے بارے میں اب وہ معلومات سامنے آ گئیں ۔ساجد عثمانی نامی ٹوئٹر صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے ان بزرگ کی تصاویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”ان بزرگ کے بارے میں عرب لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کی داڑھی ، پگڑھی ، عصااور چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں ۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئی تو ہر کسی نے اظہار خیال کیا اور اسی دوران ایک پیغام ایسا بھی آیا جس میں بتایا گیا کہ ان بزرگوار شخصیت کا تعلق پاکستان سے ہے ۔

ایک اور صارف نے ان بزرگ شخصیت کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ’’چند سیکنڈ کی ویڈیو کلپ سے عرب میڈیا پر وائرل ہونے کہ بعد دنیا بھر میں مشہور ہونے والے بزرگ کا نام عبدالقادر مری ہے جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر ’’حب‘‘ سے ہے۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ یہ آج صبح سویرے مدینہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے‘‘۔

آصف رزاق نامی ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ ” ماشاءاللہ ، ویڈیو دیکھی ، ایسا لگ رہاہے پاکستانی بلوچی ہیں، سادہ اور خلوص کے ساتھ حاضری کیلئے آئے ہوئے ہیں، کچھ حیران بھی ہیں“۔