Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
افغانستان میں ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام 18 ہلاک | زرائع نیوز

افغانستان میں ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام 18 ہلاک

افغانستان کے صوبہ خوست میں اسپیشل فورسز ہیڈ کوارٹرز کو شدت پسندوں نے نشانا بنایا۔

افغان فوج کے ترجمان کے مطابق تین خود کش حملہ آور بارود سے بھری گاڑی سے خوست کے شہر یعقوبی میں اسپیشل فورسز ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو نشانہ بنانے جا رہے تھے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے عمارت کے قریب ہی گولی مار دی اور گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی ۔دھماکے سے 18 افراد ہلاک ہوئے ۔ اس سے پہلے قندوز میں امریکی ڈرون حملے سے 13 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ان میں شدت پسندوں کے تین کمانڈر بھی شامل تھے۔