کراچی : صدر، آرام باغ سے پولیس نے کاریں چوری کرنے والے اور چوری کی کاریں پریس کرکے اسکریپ کے طور پر بیچنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے صدر، آرام باغ میں کارروائی کرکے کار لفٹر گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان میں کار چور سلیمان اور چوری کی کار خریدنے والا کباڑی جاوید شامل ہیں۔
ملزم جاوید کباڑی چوری کی کاریں سلیمان سے خریدتا، کار چور سلیمان نے 5 روز قبل آرام باغ سے کار چوری کی، چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزم سلیمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم سلیمان کی نشاندہی پر جاوید کباڑی کو گرفتار کیا گیا، جاوید کباڑی نے بتایا کہ وہ چوری کی کاریں پریس کرکے اسکریپ کے طور پر فروخت کرتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم جاوید کباڑی لیاری مولا مدد اسٹاپ پر اپنے کباڑ میں کاریں پریس کرتا تھا۔
