اسلام آباد: جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں جاری ہے جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہیں جب کہ صدر ممنون حسین ان سے حلف لے رہے ہیں۔
تقریب میں سابق کابینہ وقومی اسمبلی ارکان، سینیٹ کے چیئرمین اور ارکان، ججز اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔
سابق چیف جسٹس ناصرالملک وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کےبعد اپنی کابینہ کی تشکیل کا کام مکمل کریں گے۔
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد ناصر الملک کو تینوں مسلح افواج کے دستوں نے سلامی دی جبکہ وہ وزیراعظم ہاؤس اور ایوانِ صدر بھی گئے۔