کراچی : ڈی جی کے ڈی اے اور ڈی جی کے ایم سی کے خلاف انکوائری کا آغازکردیاگیا۔
نیب نے رین ایمرجنسی کے نام پر 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ اور ڈی جینکے ایم سی اظہر شاہ سمیت 10 افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر رین ایمرجنسی کے نام پر 5 ارب سے زائد کے ٹینڈرز غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے , ایک ہی کمپنی کو 80 کروڑ روپے کے ٹینڈرز بغیر بولی کے دے دئیے گئے۔
ترجمان نیب سندھ کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے ڈی اے اور ڈی جی کے ایم سی کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جس پرکارروائی شروع کی گئی ہے۔
