Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عالیہ بالی ووڈ انڈسٹری میں سُپر اسٹار بننے کی سب سے زیادہ حقدار ہیں, پریانکا چوپڑا | زرائع نیوز

عالیہ بالی ووڈ انڈسٹری میں سُپر اسٹار بننے کی سب سے زیادہ حقدار ہیں, پریانکا چوپڑا

ممبئی :عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے آنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے بارے میں بات کی۔

پریانکا چوپڑا آج کل اپنی نئی اسپائے تھرلر سیریز ’سیٹاڈیل‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ انڈسٹری میں سُپر اسٹار بننے کی سب سے زیادہ حقدار ہیں اور وہ سُپر اسٹار بن بھی چکی ہیں، اس لیے ابھی میں ان کا نام نہیں لے سکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ الایا فرنیچر والا بہت پسند ہیں جوکہ پوجا بیدی کی بیٹی ہیں اور میں جب ان سے ملی تھی تو میں نے ان سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت زبردست ہیں اور ایک منفرد نقطۂ نظر رکھتی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر کسی کی طرح بننے کی کوشش نہیں کر رہیں اور ان کے حوالے سے میری رائے کتنی درست ہے یہ ہمیں چند سالوں میں پتہ چل جائے گا۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو پریانکا چوپڑا جلد ہی عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ فرحان اختر کی نئی فلم ’جی لے زرا‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گی۔ فی الحال ان کی سیریز ’سیٹاڈیل‘ 28 اپریل کو ایمزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے