Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اداکارہ شہناز گل کو غلط فہمی کی بنیاد پر سلمان کا نمبر بلاک کرنا پڑا | زرائع نیوز

اداکارہ شہناز گل کو غلط فہمی کی بنیاد پر سلمان کا نمبر بلاک کرنا پڑا

ممبئی :بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی جانب سے پہلی کال موصول ہونے پر اُن کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم” کسی کا بھائی کسی کی جان” کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں فلم کی کاسٹ کپل شرما کے شو میں پہنچی ۔

جہاں شہناز گل نے یہ انکشاف کیا کہ” انہوں نے پہلے سلمان خان کے نمبر کو بلاک کردیا تھا”۔

شہناز نے بتایا کہ “جس وقت سلمان خان نے انہیں کال کی ان کا فون نمبران کے پاس نہیں تھا۔ لہذا انہیں نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی,انہوں نے اپنی عادت کے مطابق نامعلوم نمبر سے موصول ہونے والی کال کو فوری طور پر بلاک کردیا۔

جس کے بعد ایک اور نمبر سے انہیں کال آئی کہ سلمان سر آپ کو کال کررہے ہیں ان کی نئی آنے والی فلم کے سلسلے میں” ۔

شہناز نے کہا کہ “انہوں نے پہلے ٹرو کالر پر اس نمبر کو ڈالا تو معلوم ہوا کہ واقعی وہ نمبر سلمان خان کا تھا تو انہوں نے اس نمبر کو ان بلاک کیا اور خود سے سلمان خان کو کال کی.”

واضح رہے کہ سلمان خان اور شہناز کی نئی آنے والی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان “عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔