Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیصل قریشی نے ڈارک ویب سے متعلق پرگرام کے حوالےسے کیا کہا؟ | زرائع نیوز

فیصل قریشی نے ڈارک ویب سے متعلق پرگرام کے حوالےسے کیا کہا؟

کراچی:معروف اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف زیر گردش پروپیگینڈا پر ردعمل دیا ہے۔فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ ٹوئٹر پر بہت زیادہ شور مچارہے ہیں، جب ہم نے ڈارک ویب پر شو کیا تھا اس وقت زیادہ تر لوگوں نے ہماری تعریف کی تھی جن میں والدین بھی شامل تھے۔
اداکار نے کہا کہ لیکن کچھ لوگ ہمارے اس پروگرام کا غلط مطلب نکال رہے ہیں ، وہ اس طرح سے بات کو بڑھارہے ہیں جیسے ہم نے توہینِ رسالت کے بارے میں بات کی ہو، ہم نے اس بارے میں بات نہیں، دراصل ہم نے قرآن پاک کی توہین کے بارے میں بات کی تھی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم ایک حد تک اذیت برداشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں جو بھی بات ہوئی وہ عدالت کی اجازت سے ہوئی تھی۔
رمضان ٹرانسمیشن میں مذہبی علماء اور فیصل قریشی نے ڈارک ویب کا شکار ہونے والے بچوں کے بارے میں بات کی تھی، مذہبی علماء کا خیال تھا کہ والدین کو اپنے بچے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین کا موقف تھا کہ پاکستانی ٹیلی ویژن پر ایسے حساس موضوعات پر بات نہیں کرنی چاہیے، خاص طور پر جب قوم جذباتی بھی ہو۔

(مانیثرنگ ڈیسک)