Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نازیہ حسن اگر زندہ ہوتیں تو کتنے برس کی ہوتیں‌؟ آج اُن کی سالگرہ کا دن | زرائع نیوز

نازیہ حسن اگر زندہ ہوتیں تو کتنے برس کی ہوتیں‌؟ آج اُن کی سالگرہ کا دن

پاپ موسیقی کو غیرمعمولی شہرت بخشنے والی خوبرو گلوگارہ نازیہ حسن کے پرستارتین آج ان کی54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جانے والی گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

نازیہ حسن نے موسیقی سے ایسی دوستی نبھائی کہ دنیا نے دیکھی انہوں نے پی ٹی وی کے پروگرام سنگ سنگ چلے سے موسیقی کے سفر کا آغاز جو پھر کبھی نہیں رکا۔ 80 کی دہائی میں ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ گیت نے ان پر شہرت کے دروازے کھول دیے۔
اس گیت کے لیے انہیں بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ فلم فیئر سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی بنیں۔ 1981 میں ان کے پہلے آڈیو البم ڈسکو دیوانے کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی کہلائی جانے والی اس مقبول ترین گلوکارہ کا یہ گیت آج بھی گنگایا جاتا ہے ۔ نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی ملا ہے۔ انہیں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ دنیا سے گئے 18 برس بیت گئے ہیں مگر ان کے مداح انہیں آج بھی بھلا نہیں پائے۔

پاکستان کی پاپ کوئین کہلانے والی نازیہ نے ابتدائی تعلیم امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے حاصل کی۔ محض دس برس کی عمر میں ہی پاپ گلوکاری کا آغاز کرنے والی نازیہ حسن کے متعدد گانے موسیقی پسند کرنے والوں میں مشہور ہوئے۔
پاکستانی پاپ سنگر کی شادی مارچ 1995 کو کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ تعلق کامیاب نہ ہو سکا۔ نازیہ کی موت سے دس روز پہلے دونوں میں طلاق ہوگئی۔ 13 اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

آج لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی54 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔