Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دلیرمہدی کی کراچی میں شاندار پرفارمنس | زرائع نیوز

دلیرمہدی کی کراچی میں شاندار پرفارمنس

کراچی: معروف بھارتی گلوکار دلیر مہدی نے 13 سال بعد پاکستان میں شاندار پر فارمنس دی جہاں انہوں نے کراچی میں شادی کی تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

دلیر مہدی کچھ دن قبل نجی دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شاندار پرفارمنس پیش کی اور اپنے مشہور گیتوں ’’لندن ٹھمکدا‘‘ ،’’ کڑیاں شہر دیاں‘‘ ،’’گڑنال عشق مٹھا‘‘ اور ’’ساڈے نال رہوگے تے عیش کرو گے‘‘ گاکر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

دلیر مہدی کی اس پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی تھے، تقریب میں شاندار پرفارمنس سے تقریب کے شرکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا اور شرکا گیتوں پر جھومتے رہے۔

گلوکار دلیر مہدی نے پاکستان میں 13 سال بعد کسی تقریب میں پرفارم کیا ہے لیکن اس دوران وہ میڈیا سے پوری طرح دور رہے۔

واضح رہے کہ دلیر مہدی 2004 میں عمران خان کی دعوت پر اسپتال کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں شرکت کی تھی۔

بشکریہ ایکسپریس اردو