کراچی: اشتعال انگیز تقاریر کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیوایم سمیت 8 کومفروراشتہاری قراردیتے ہوئے فاروق ستار اور عامر خان کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیے۔
انسداددہشت گردی عدالت نےاشتعال انگیزتقریرکیس میں فیصلہ سنایا،نجی چینل کے مطابق فاروق ستار،عامرخان کواشتہاری قرارنہیں دیاگیا۔
عدالت نے استفسارکیاکہ فاروق ستاراورعامرخان کےگھرکاایڈریس نہیں ہے،مزیدکہاکہ آئندہ سماعت پردونوں ملزموں کےدرست ایڈریس بتائےجائیں۔
عدالت نے فاروق ستاراورعامرخان کےدوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،پولیس رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملزم روپوش ہیں،گرفتاری کےلئےہرممکن کوشش کی گئی،ملزموں کےخلاف مختلف اخبارات میں اشتہارشائع کردیے۔
عدالت نےفردجرم عائد کرنے کےلئے 6 اپریل مقررکردی
اپنا تبصرہ بھیجیں: