نیویارک : ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی ایک معروف کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے اُن کی فرم سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی۔
کرپٹو فرم کے سربراہ کے مطابق سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی، اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ اب بھی موجود ہے لیکن آپ (صارفین) کے فنڈز محفوظ ہیں، ہم اس زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں اور صورتحال کے مطابق مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں ایگزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ چوری کیے گئے تھے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ جعلساز تیزی سے ’کراس چین برجز‘ میں کمزوریوں کا استعمال کر رہے ہیں، یہ وہ ذرائع ہیں جن کو سرمایہ کار اثاثوں کو ایک بلاک چین سے دوسرے بلاک میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
(مانیٹرنگ ڈیسک)
