Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واٹربورڈ نے عدم ادائیگی پر کنکشنز منقطع کرنے کی ٹھان لی | زرائع نیوز

واٹربورڈ نے عدم ادائیگی پر کنکشنز منقطع کرنے کی ٹھان لی

کراچی :سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ میں مزید بہتری لانے کے لیے ادارے کی آمدنی بڑھانی ہوگی.اس ضمن میں کچی آبادیوں کو بھی ٹیکس نیٹ پر لانا ہوگا، جن یونین کونسلز، علاقوں، کچی آبادیوں، پلازہ یا دکانوں سے واٹر بورڈ کی ریکوری نہیں ہورہی ہے وہاں پر واٹر بورڈ کی سروسز معطل کرتے ہوئے انکے کنیکشنز منقطع کیے جائیں اور بروقت بلز، واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے ریکوری ریوینیو جنریشن آر آر جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو دیں، اجلاس کے موقع پر ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، ایگزیکٹو انجینئر میٹر ڈویڑن ندیم احمد کرمانی سمیت تمام ٹیکس ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے۔

اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم پانی کو ریگیولائیز کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں واٹر بورڈ کی جانب سے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں کو بھی ٹیکس نیٹ پر لانا ہوگا کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے سمیت ادارے کے ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے واٹر بورڈ کی آمدنی مزید بڑھانی ہوگی، سی ای او واٹر بورڈ نے تمام ٹیکس ڈائریکٹرز کو احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کے بلز اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے واٹر بورڈ کی سروسز معطل کرکے انکے کنیکشنز فوری طور پر منقطع کیے جائیں۔

اجلاس کے موقع پر آر آر جی ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس ڈائریکٹرز کی جانب سے انکو درپیش مختلف مسائل آگاہ کرنے پر سی ای او واٹر بورڈ نے تمام جائز مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔