بلدیاتی،عام انتخابات

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ بلدیاتی،عام انتخابات عوام اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں،

بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے باعث انتخابی فہرستوں میں اندراج،اخراج اور درستگی کے لیے 7 نومبر 2021ء سے 6 دسمبر 2021ء تک گھر گھر جاکر ووٹوں کی تصدیق کا عمل جاری رہے گاالیکشن کمیشن کے عملے سے تعاون فرمائیں اور دُرست انتخابی فہرست کی تیاری میں معاون ثابت ہوں موجودہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے بعد اندراج اورغیر تصدیق شدہ رائے دہندگان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جائے گا ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی بذریعہ نادرا اورپھر ضلعی الیکشن کمشنر کولسٹوں کی فراہی 6جنوری 2022ء سے 25جنوری 2022ءتک کی جائے گی الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 28 کے تحت انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت اور دعوے، اعتراضات اور اصلاحات کیلئے درخواستیں 26جنوری 2022ء سے 24 فروری 2022 ءتک طلب کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: