Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عیدکاموجودہ سیزن ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار | زرائع نیوز

عیدکاموجودہ سیزن ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار

کراچی : آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں کھا گئی، کراچی کے دکانداروں نے عید کے موجودہ سیزن کو ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار دے دیا۔

اس عید پر شہر میں صرف بیس ارب روپے کی خریداری ہوئی، یہ خریداری گزشتہ برسوں میں کورونا کی بندش کے دوران کی گئی شاپنگ سے بھی کم ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی پچیس سے تیس ارب روپے کی خریداری گئی تھی، عید کے لیے جو اسٹاک اکٹھا کیا تھا اس کا آدھا بھی بمشکل فروخت کر پائے ہیں۔

تاجروں نے کہا کہ شہر کے بازار عید کی روایتی گہما گہمی سے محروم ہیں۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کاروباری افراد کے لیے عید کا سیزن مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کی 80 فیصد خریداری بچوں اور خواتین کے کم قیمت کپڑوں کی ہوئی ہے۔