Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عالمی خلائی اسٹیشن سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا منظر ملاحظہ کیجئے! | زرائع نیوز

عالمی خلائی اسٹیشن سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا منظر ملاحظہ کیجئے!

ریاض : متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ویڈیو شیئر کردی۔

اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر تے رہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلا سے خوبصورت تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے 27 رمضان کی رات روشن ہونے والی مکہ، مدینہ اور جدہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اماراتی خلاباز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مدینہ ہے، وہ شہر جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیارے لوگوں کے ساتھ ہجرت کی۔

اس وقت ویڈیو میں شہر کی چمکتی ہوئی روشنیوں اور اس کی کئی سڑکوں کی واضح تصویر دکھائی گئی۔