Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کو کیا پیغام دیا گیاہے ؟ فخر زمان نے بتا دیا | زرائع نیوز

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کو کیا پیغام دیا گیاہے ؟ فخر زمان نے بتا دیا

لاہور :نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں شاندار کارکردی دکھانے والے فخر زمان نے کہاہے کہ ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیاہے ، لاہور کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج رات نو بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ پر ہی روشنی ڈالتے ہوئے فخر زمان کا کہناتھا کہ کھیل کے آغاز میں مجھے، بابر اور رضوان کو مشکل پیش آئی لیکن صائم ایوب نے جیسی اننگز کھیلی، اس میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا۔

فخر زمان نے کہا کہ ہم اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے، صائم اگر اسی انداز میں کھیلتا رہا تو وہ لمبے عرصے تک کھیل سکے گا۔