چنئی :بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو سپن جال میں پھنسا کر افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کر لی ۔
بھارت کے اہم ترین بیٹرز ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے بیٹرز نے آسٹریلیا کا 200 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں پورا کر لیا، 2 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹیم کو سنبھالا۔ویرات کوہلی نے 85 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست 97 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلوائی۔
میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے کینگروز کو اسپن جال میں پھنسا لیا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔سٹیو اسمتھ 46 اور ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 5 کے مجموعیسکور پر اوپنر مچل مارش بمراہ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے 69 رنز کی شراکت داری بنائی پر وہ بھی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں زیادہ مدد نہیں دے سکے۔وارنر 41 اور اسمتھ 46 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔بھارتی ٹیم نے کینگروز کو اسپن جال میں پھنسا لیا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔سٹیو اسمتھ 46 اور ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی ٹیم پوری اننگزکے دوران بھارتی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، بھارتی اسپنر روینڈرا جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔97 رنز کی اننگز کھیلنے پر کے راہول کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
