Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عالمی بینک نے 50ہزار سے کم تنخواہ پر ٹیکس کی سفارش واپس لے لی | زرائع نیوز

عالمی بینک نے 50ہزار سے کم تنخواہ پر ٹیکس کی سفارش واپس لے لی

کراچی :ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمدکنندگان، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے 3 ماہ میں ادا کیے گئے مشترکہ ٹیکسوں سے زیادہ ٹیکس دیا۔

ترجمان عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ورلڈبینک نے ہفتے کو 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی انتہائی متنازع سفارش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔

ترجمان عالمی بینک نےکہا اس کی سفارش 2019 ءکے اعداد و شمار پر مبنی تھی جسے حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، یقینی طور پر موجودہ برائے نام حد میں کسی کمی کی سفارش نہیں کرتا۔

عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم انکم ٹیکس میں چھوٹ کیلئے کسی خاص نئی سطح کی سفارش نہیں کر رہے، عالمی بینک نے اس سطح کا اندازہ لگانے کیلئے تازہ سروے کرنے کی تجویز دی ہے اور ٹیکس کی حدوں میں مناسب تبدیلیوں کا اندازہ نئے سروے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔

ترجمان عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مناسب تبدیلیاں کم آمدنی کے تحفظ کیلئے ڈیزائن کی جانی چاہیے، ادارے نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمدکنندگان، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے 3 ماہ میں ادا کیے گئے مشترکہ ٹیکسوں سے زیادہ ٹیکس دیا، بیان میں کہا گیا ہے ورلڈبینک نے ہفتے کو 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی انتہائی متنازع سفارش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، اس کی سفارش 2019 ءکے اعداد و شمار پر مبنی تھی جسے حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، یقینی طور پر موجودہ برائے نام حد میں کسی کمی کی سفارش نہیں کرتا۔