شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے بھاری بھرکم بیل چوری کر کے تین لاکھ روپے میں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل کے شہری نے گائے چور کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا اور اپنا جانور بھی تلاش کرلیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اس سے قبل تھانہ فرئیر کے علاقے سے بھی گائے چوری کی تھی جسے مواچھ گوٹھ میں جاکر ساڑھے 3 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پہلے مواچھ گوٹھ اور لیاقت آباد میں کارروائی کے بعد چوری شدہ گائے برآمد کرلی۔
