Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آصف علی کا انگلینڈ روانگی سے قبل مرحوم بیٹی کے نام جذباتی پیغام | زرائع نیوز

آصف علی کا انگلینڈ روانگی سے قبل مرحوم بیٹی کے نام جذباتی پیغام

لاہور: انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹر آصف علی نے اپنے ٹوئٹر پر ’’دعا فاطمہ ۔۔ میری بیٹی‘‘ کے عنوان سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ آصف علی کی بیٹی کینسر کے عارضی مرض میں مبتلا تھی اور وہ ایک روز قبل انتقال کرگئی تھی، پی ایس ایل سیزن فور کے بعد سے آصف علی بیٹی کی نگہداشت میں لگے ہوئے تھے۔

آصف علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کا آغازاس طرح کیا کہ ہم سب اللہ کے پاس سے آئے ہیں اور واپس وہیں جانا ہے اور میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں میرا اور میری فیملی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اپنی مرحومہ بیٹی دعا فاطمہ کو مقابلہ کرنے والی باہمت بیٹی قراد دیتے ہوئے کہا کہ دعا میری ہمت اور طاقت تھی میں تاحیات اس کی یادوں کی مہک اپنی زندگی سے فراموش نہیں کرسکوں گا۔