پوشف اسٹروم : جنوبی افریقہ میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے بھارت نے جیت لیا۔
فائنل میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔ سینویز پارک میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم بھارتی بولرز کا وار سہہ نہ سکی اور 17.1 اوورز میں 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
رائنا میک ڈونلڈ 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ٹیٹاس سادھو، ارچنا دیوی اور پرشوی چوپڑا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 14 اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سومیہ تیواری نے ناقابل شکست 24 رنز کئے۔
کپتان شیفالی ورما 15 اور گونگادی تریشا 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔