Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی واپسی پر سرفراز نے سب اگل دیا | زرائع نیوز

کراچی واپسی پر سرفراز نے سب اگل دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں اپنی پرفارمنس نے مطمئن ہوں کیونکہ اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کی، کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ کرکٹ بورڈ اس کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

وطن واپسی کے بعد ایک روز آرام کر کے سرفراز احمد نے کراچی کے نیشنل اسیٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی اور اعتراف کیا کہ ابتدائی پانچ میچوں میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہ تھی البتہ بھارت سے شکست کے بعد ہمارے ساتھ جو واقعات ہوئے اُس کے بعد اچھے سے حالات کا اندازہ اور احساس ہوا۔

انہوں نے اشارتاً کہا کہ آخری کے چار میچز میں جب ہم نے تبدیلی کی اور حارث سہیل کو میں نے اپنی پوزیشن پر بھیجا تو صورتحال بہت مختلف ہوئی اور ہم نے اچھا کم بیک کیا مگر بدقسمتی سے رن ریٹ اور پچز کی وجہ سے ہم سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

سرفراز نے ٹیم میں اختلافات کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مکی آرتھر اور ٹیم مینجمنٹ کی تعریف بھی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ شعیب ملک کو آخری میچ میں موقع نہ دینے پر افسوس بھی ہوا۔