Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ , کس مضمون میں کیا نمبرز لئے جانئے ! | زرائع نیوز

کوہلی کی میٹرک کی مارک شیٹ , کس مضمون میں کیا نمبرز لئے جانئے !

ممبئی : بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے خود ہی اپنی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ سوشل میڈیا ایپ پر شیئر کردی۔
ایک بھارتی سوشل میڈیا ایپ پر ویرات کوہلی نے اپنی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ کی بہت ہی واضح تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ منفرد جملے بھی لکھے۔
ویرات کوہلی نے لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وہ چیزیں جو آپ کی مارک شیٹ میں کم ترین ہوتی ہیں پر وہ آپ کی شخصیت میں سب سے زیادہ اضافہ کرتی ہیں۔مارکس شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی دسویں جماعت کا رزلٹ 2004 میں آیا۔
مارکس شیٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے دسویں جماعت میں 6 مضمون پڑھے۔ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ نمبرز انگلش کمیونیکیشن جبکہ سب سے کم ریاضی میں حاصل کیے۔
ویرات کوہلی کی مارکس شیٹ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں شاید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں دلچسپی تھوڑی کم تھی۔
بھارتی بیٹر کی مارکس شیٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔