Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بیت اللہ کے دروزاے پر دعا! میرا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی |

بیت اللہ کے دروزاے پر دعا! میرا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

لاہور: پاکستانی فلم اسٹار میرا جی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا جی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں اور ان کے عقب میں بیت اللہ کا در ہے اور وہ دعا مانگ رہی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں مسجد نبویؐ میں تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
میرا نے خانہ کعبہ کے در سے تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے عمرہ 29 مارچ 2023 کو کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں اور مستقبل میں بننے والے دوستوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔