کراچی: کرائم ماینٹرنگ کنٹرول کرنے والے ادارے کے مطابق کراچی میں ماہ صیام میں ڈکیتی مزاحمت پر11 افراد جان سے گئے اور بینک سے کیش لیکر نکلنے والےافراد کرمنلز کا آسان ہدف رہے جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 12 اسٹریٹ کرمنلز ہلاک اور17 زخمی ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق رواں ماہ گاڑیاں چوری ہونے کے77 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں اور300 کے قریب موٹرسائیکلیں شہریوں سے چھین لی گئیں جبکہ موٹرسائیکل چوری کے بھی 2400 واقعات رپورٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں دو ہزارسے ذائد موبائل فونز چھیننے کی شکایات درج کروائی گئیں اورشہرمیں یومیہ 300 کے قریب اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی رہیں۔پولیس کاموقف ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں کراچی میں جرائم میں کمی جبکہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
