لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان دورۂ امریکا میں عافیہ کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کا مسئلہ نہ صرف اٹھائیں بلکہ اُسے حل کروا کے بھی آئیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آزادعدلیہ ریاست کاایک اسٹیک ہولڈرہے، مبینہ ویڈیوپرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے، چیف جسٹس سےاپیل ہےجوڈیشل کمیشن بنائیں، مبینہ ویڈیوکوفردوس عاشق کی پریس کانفرنس کی نذرنہ کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کےخلاف مہم جاری رکھیں گے، وزیراعظم دورہ امریکا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کامطالبہ کریں کیونکہ وہ پاکستان کی بیٹی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی واپسی پرساتھ ہوئی تووزیراعظم کاخوداستقبال کروں گا اور جماعت اسلامی شاندار انتظامات کرے گی، مقبوضہ کشمیرکےمسئلےپروزیراعظم لیپاپوتی سےکام نہ لیں اور کھل کر اپنا مؤقف بیان کریں۔
یاد رہے کہ عمران خان گیارہ جولائی کو تین روز کے لیے امریکا دورے پر جارہے ہیں، اس دوران اُن کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں بھی ملاقات طے پائی ہے۔
