اسلام آباد: جیو اور جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے دو نامور صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک ہوگئے اور انہوں نے اپنی آئی ڈیز کھول لیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اینکر وجیہہ ثانی ، اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ خود سے بند کردیا تھا جس کے بعد کافی قیاسی آرائیاں سامنے آئی تھیں۔
Weather is tough and road is bumpy but the journey of truth will continue. Back after a short break. pic.twitter.com/3GZ6c6FOCF
— Azaz Syed (@AzazSyed) July 13, 2019
اب اعزاز سید نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچ کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
یہ رپورٹ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بھائی بارے ہے جنکی کرپشن کے الزامات پر چار سال سے ترقی رکی ہوئی تھی اب کیا ہوا؟ کرپشن کے الزامات کو نااہلی میں بدلا گیا تجویز کردہ سزا میں تخفیف کرکے انہیں سکیل 20 میں ترقی دیدی گئی ہے https://t.co/IkgIHL4PME
— Umar Cheema (@UmarCheema1) July 13, 2019
