Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے پی او حملہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہٹانے جانے کا امکان | زرائع نیوز

کے پی او حملہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہٹانے جانے کا امکان

کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد ایڈیشنل آئی جی پر تلوار لٹکنے لگی اور ان کے تبادلے کی باتیں بھی زیر گردش ہیں۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اُن کی جگہ جو امیدوار سامنے آئے اُن میں سلطان خواجہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ عمران یعقوب منہاس اور دیگر بھی کراچی پولیس چیف لگنے کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی سلطان خواجہ کی تقرری کی رضامندی ظاہر کردی اور انہیں این او سی مل گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے واٹس ایپ گروپس میں یہ خبر  گردش ہونے کے بعد مختلف ذرائع سے تصدیق کرنے کی کوشش کی  تاہم اس بات کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی۔