Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیگی کارکنان کا مسلح تصادم، 10 افراد زخمی | زرائع نیوز

لیگی کارکنان کا مسلح تصادم، 10 افراد زخمی

فیصل آباد: تاندلیانوالہ میں لیگی ارکان کے 2 گروپوں کے درمیان جائیداد کے جھگڑے پر تصادم کے نتیجے میں مخالف پارٹی کی بھرے بازار میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں 2 گروپوں میں جائیداد کے تنازع پر شروع ہونے والا جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کرگیا جس کے دوران مخالف پارٹی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جائیداد کا تنازع لیگی ایم پی اے اور کونسلر کے درمیان چل رہا تھا اور دونوں گروپوں میں گزشتہ رات سے کشیدگی چل رہی تھی تاہم آج صبح تاندلیانوالا کے علاقے میں بازار کے اندر دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران لیگی ایم پی اے کے حامیوں نے فائرنگ کردی جب کہ کشیدگی کا علم ہونے کے باوجود پولیس کی نفری موجود نہیں تھی اور ایس پی، ڈی ایس پی سمیت کسی بھی پولیس افسر نے معاملے پر توجہ تک نہ دی۔

بشکریہ ایکسپریس