Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لاہور قلندرز کی شکست، مہوش حیات پرامید | زرائع نیوز

لاہور قلندرز کی شکست، مہوش حیات پرامید

دبئی: لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے والی مہوش حیات نے کہا ہے  ٹٰیم کی شکست سے مایوسی ضرور ہوئی تاہم پی ایس کے فائنل میں کرکت اور شوبز کا خوب رنگ جمے گا، پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگیا تو شوبز اور کرکٹ کا رنگ خوب جمے گا، ان خیالات کا اظہار ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بھی کرکٹ اور شوبز اسٹارز سے خوب رنگ جمے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز بہت انجوائے کررہی ہوں، پی ایس ایل سے قومی کرکٹ ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔

پاکستانی فلموں کے حوالے سے گفتگو میں مہوش حیات نے کہا کہ ملک میں نوجوان فلم میکر جس انداز سے محنت کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی، معیاری فلمیں بنا کر ہم غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

اس وقت چالیس سے زائد فلمیں بن رہی ہیں، میری فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ایک بار پھر فلم بینوں میں بہت پسند آئے گی، گزشتہ برس عید اور یوم آزادی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے فنکاروں اور فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات ان دنوں دبئی میں موجود ہیں اور پاکستان سپر لیگ ٹو میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو سپورٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔