Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ریلوے مسافروں کیلیے بڑی خوش خبری، کرایوں میں نمایاں کمی | زرائع نیوز

ریلوے مسافروں کیلیے بڑی خوش خبری، کرایوں میں نمایاں کمی

کراچی : پاکستان ریلویز نے یکم مئی 2023 سے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق یکم مئی 2023 سے 15 مئی 2023 تک 15 دونوں کے لیے شالیمار ایکسپریس کی تمام کلاسوں میں 20 فیصد تک کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

15 مئی 2023 سے 30 مئی 2023 تک 15 دونوں کے لیے شالیمار ایکسپریس کی کلاسوں میں 10 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
تمام کرایوں میں کمی ایڈوانس اور کرنٹ بکنگ پر دی جائے گی جبکہ پہلے سے کی گئی ریزرویشن کا ڈسکاؤنٹڈ ریفنڈ بھی واپس دیا جائے گا۔